پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ،قومی ایئر لائن نےاندرون و بیرون ملک نئی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق 20 جنوری سے سیالکوٹ سے بحرین ہفتے میں دوطرفہ پرواز آپریٹ ہو گی، جبکہ لاہور سے کویت 25جنوری سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ ہو گی۔پی آئی اے لاہور سے دمام ہفتہ وار 2 پروازیں 22 جنوری سے آپریٹ کرے گی۔
20 جنوری سے فیصل آباد اور جدہ کےدرمیان ایک پرواز ہفتہ وار آپریٹ ہوگی۔ 25 جنوری سے پی آئی اے پشاور کراچی ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرےگی ،جبکہ پی آئی اے 21جنوری سےسیالکوٹ سے دوحہ ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کرے گی۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے ان پروازوں میں بوئنگ 777 ایئر بس 320طیارے استعمال کرےگی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ایک اور لانگ گراؤنڈڈ اےٹی آر طیارہ آپریشنل ڈیوٹی میں شامل ہو گیا ہے۔
اس حوالے سےسی ای او کا کہنا ہے کہ طیارے کی آپریشنل ڈیوٹی میں شمولیت سے پی آئی اے کی گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔
ترجمان پی آئی اےکے مطابق قومی ایئر لائن رواں سال اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافہ کرے گی منصوبے کے پہلے مرحلے میں بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی، کیونکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم ہوچکی ہے، لہٰذاپی آئی اے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف آزادجموں وکشمیرپہنچ گئے
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مراکش کشتی حادثہ:13پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت مکمل
فروری 4, 2025 -
اسرائیلی دہشتگردی جاری:24گھنٹوں میں 80فلسطینی شہید
جولائی 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔