
قومی ہیرو ایم ایم عالم کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ایم ایم عالم کوغیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر فالکن ،لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازا گیا۔
1965 کی جنگ میں بھارت کے خودساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا ٹاکرا فضاؤں میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوا،ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 جنگی طیاروں کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرا کر دشمن کے غرور کو چکنا چور کردیا۔
ایم ایم عالم نے سن 65 کی پاک، بھارت کی جنگ میں مختلف محاذوں پر کل 11 بھارتی طیاروں کو تباہی سے دوچار کیا، انہیں وطن عزیز کے تیسرے بڑے فوجی اعزازستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔
ایم ایم عالم کوغیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر فالکن ،لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازاگیا۔ قومی ہیرو 18 مارچ 2013 کو اس دنیائے فانی سے کوچ کرگیا لیکن انہوں نے سن 65 کی جنگ میں اپنی جرات مندانہ صلاحیتوں سے جو تاریخ رقم کی وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔