قوم کی امیدوں پرپورااترنےکیلئےدن رات کوشش کررہےہیں،مریم نواز

0
6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ قوم کی امیدوں پرپورااترنےکیلئےدن رات کوشش کررہےہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاامیدکےعالمی دن پراپنےپیغام میں کہناتھاکہ ہمت وحوصلہ کریں توامیدکی روشنی یقین کاتمتاتاسورج بن جاتی ہے،امیدایک ایساجذبہ ہےجوہمیں آگےبڑھنےکی طاقت دیتاہے،یہ دن یاددلاتاہے چیلنجزکے باوجود امیدکادامن نہیں چھوڑناچاہیے۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ امیدہےفلسطین اورکشمیرکےعوام پرجلدآزادی کاسورج طلوع ہوگا،مسلم لیگ (ن) کی جماعت عوام کی امیدبن چکی ہے،قوم کی امیدوں پرپورااترنےکیلئےدن رات کوشش کررہےہیں ،امید ہے پنجاب کےعوام کواب صحت کی سہولتیں ملےگی،امیدہےہربچےکولیپ ٹاپ ،ہونہاراسکالرشپ ،بہترین تعلیم ملےگی،امیدہےپنجاب میں ہربےگھرکواپنی چھت کاسکھ ملےگا۔

Leave a reply