لاہورجلسہ:حکومت عوامی سمندرکاراستہ روکنےکی حماقت نہ کرے،بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہےکہ لاہورجلسہ میں حکومت عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔صرف خیبر پختونخوا کا قافلہ دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوجائینگے۔
اپنےایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کاکہناتھاکہ لاہورمیں جلسے میں شرکت کےلئےصوابی سے عوام کا سمندر لاہور کی طرف رواں دواں ہوگا، عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، لاہور کا جلسہ اسلام آباد جلسے سے بھی کئی گنا بڑا ہوگا، صرف خیبر پختونخوا کا قافلہ دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوجائینگے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ خیبر پختونخوا سے جلسے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کریں گے، صوابی انٹر چینج پر پورے صوبے سے قافلے پہنچیں گے۔ کل لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے والا ہے، حکومت عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
برطانیہ کی خطرناک ترین سڑک
مئی 3, 2024 -
پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر:صارفین کومشکلات کاسامنا
جولائی 31, 2024 -
اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت
اگست 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔