لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

0
1

لاہور ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا۔ لڑکیوں نے پہلی دونوں پوزیشنز حاصل کر لیں ۔
پوزیشن ہولڈرز کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے ناموں کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا خدیجہ طاہرہ نے1159 نمبرحاصل کر کے لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، مجموعی طور پر ملیحہ خان نے 1157 نمبر لیکر دوسری پوزیشن کی ہے، جبکہ تیسری پوزیشن 3 طلبا نے حاصل کی ہے، جن میں حرم عرفان ، محمد تنویل احمد اور محمد شعبان نے 1156 نمبرز حاصل کیے ہیں۔
پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران اور ان کے والدین اور اساتذہ کو سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے مبارکباد پیش کی۔
پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے اعزاز میں آج بروز جمعرات پروقار تقریب منعقد ہوگی، جس میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔

Leave a reply