اداکارہ ماریہ واسطی نےشوبزسےکنارہ کشی کی وجہ بتادی

0
11

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نےشوبزسےکنارہ کشی کی وجہ بتادی۔
حال ہی میں ماریہ واسطی نے ایک نجی چینل کےپروگرام میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراداکارہ نے نجی زندگی اورشوبزسےمتعلق تفصیل سےگفتگوکی۔ انہوں نے شوبز سے اپنی عارضی دوری کی وجوہات اور فنی سفر پربھی گفتگو کی۔
میزبان نےاداکارہ سےشوبزسےدوری سےمتعلق سوال کیاتوماریہ واسطی کاجواب میں کہناتھاکہ وہ کسی خاص وجہ سے اسکرین سے دور نہیں ہوئیں، بلکہ وہ ایک منفرد، تخلیقی اور چیلنجنگ کردار کی تلاش میں ہیں، جو ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کر سکے۔
انہوں نےبتایاکہ اُن کوکئی اسکرپٹس موصول ہوئے تاہم ان میں وہ نیا پن اور گہرائی موجود نہیں تھی جس کی وہ متلاشی ہیں۔
اداکارہ نےموجودہ دورکی ڈرامہ انڈسٹری کوتنقیدکانشانہ بناتےہوئےکہاکہ آج کل کے کرداروں میں تنوع اور گہرائی کی کمی ہے۔ پی ٹی وی کے دور کو یاد کرتے ہوئے ماریہ واسطی کاکہناتھاکہ اس وقت کیے گئے کردار ان کے دل کے بہت قریب ہیں، کیونکہ وہ ان میں خود کو پوری طرح جذب کر لیتی تھیں۔
انہوں نےکہاکہ جب تک مجھےوہ کردارنہیں مل جاتاجس کی میں تلاش میں ہوں تب تک اسکرین سےدوررہوں گی۔

Leave a reply