
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ’’رانی ‘‘ ہمیشہ کیلئے روٹھ گئی۔ خوبرو اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 برس بیت گئے۔
لاہور کے علاقے مزنگ میں8 دسمبر 1946 کوپیدا ہونیوالی ’’ناصرہ‘‘ کوہدایتکار انور کمال پاشا نے اپنی فلم ’’ محبوب ‘‘میں 1962 میں متعارف کرایا۔اداکارہ رانی نےشوبزسفرمیں اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی معروف اداکارہ رانی کی آج 32ویں برسی منائی جارہی ہے ۔’’ تھا یقین کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی جیسے لازوال گیتوں کو اپنے رقص سے امر بنا دینے والی رانی نے اس کے بعد شاہکار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائےجن میں امراؤجان ادا ، انجمن، تہذیب،سیتا مریم مارگریٹ، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کا پیار ،جند جان، کوچوان اور دنیا مطلب دی سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں ۔
اداکارہ رانی 27مئی1993ء کو دنیا فانی سے کوچ کر گئیں ۔ آج وہ ہم میں نہیں مگر رانی کے منفرد کردار اب بھی ان کے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔رانی کو متعدد بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اداکار رنگیلاکومداحوں سےبچھڑے20برس بیت گئے
مئی 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
طلاق کی شرح میں اضافےکی وجہ کیا؟بہروز سبزواری نےبتادیا
فروری 26, 2025 -
خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں زلزلےکےجھٹکے
نومبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔