مانسہر ہ سیاحتی مقامات پر عیدالاضحی کے بعد بھی سیاحوں کی ریکارڈ آمد کا سلسلہ جاری

0
11

سیاحت کا فروغ،مرغزاروں کی سرزمیں مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں عید کے بعد سے سیاحوں کی ریکارڈ آمد کا سلسلہ جاری، سفری و سیاحتی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
ٹریفک پولیس مانسہرہ کے مطابق سیاحوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سیاحتی مقام ناران میں ٹوریسٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روزانسپکٹر ٹریفک پولیس مانسہرہ انس خان نے سیاحوں کو ویلکم کیا اور ان میں تحائف اور کھانے پینے کی اشیاتقسیم کیں۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار عید کے بعد موجود ہیں اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔
مانسہرہ میں یوں تو بے شمار سیاحتی مقامات موجود ہیں، جن میں وادیٔ ناران، کاغان، شوگران،جھیل سیف الملوک اور بٹہ کنڈی زیادہ مشہور ہیں، تاہم وادیٔ کاغان کے دلفریب اور دلکش قدرتی نظاروں میں موجود سیاحتی مقامات سَری پائے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز ہیں۔

Leave a reply