
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ متحدہوکردہشت گردوں اورتمام سہولت کاروں کوناکام کریں گے۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سےخطاب کرتےہوئےآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کاکہنا تھاکہ ملکی سلامتی سےبڑاکوئی ایجنڈا،کوئی تحریک اورکوئی شخصیت نہیں،پائیداراستحکام کیلئےتمام عناصرکوہم آہنگی کےساتھ کام کرناہوگا، یہ ہماری اورآنےوالی نسلوں کی بقاکی جنگ ہے، بہترگورننس اورمملکت پاکستان کو ہارڈاسٹیٹ بنانےکی ضرورت ہے،کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کےطرز پر جانوں کی قربانی دیتےرہیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کب تک گورننس گیپس کوپاک افواج اورشہداکےخون سے بھرتےرہیں گے،علماکرام خوارج کی طرف سےاسلام کی مسخ شدہ تشریح کاپردہ چاک کریں،یہ ملک ہےتوہم ہیں،ملک کی سلامتی سےبڑھ کرکوئی چیزنہیں، پاکستان کےتحفظ کیلئے سیاسی اورذاتی مفادات سےبالاترہوکربیانیہ اپنانا ہوگا، متحدہوکردہشت گردوں اورتمام سہولت کاروں کوناکام کریں گے،پورابھروسہ ہےجوکچھ بھی ہوجائےانشااللہ ہم کامیاب ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
اپریل 2, 2024 -
پراگ کی منفرد ڈانس کرتی عمارت
اگست 8, 2024 -
سونےکی قیمت میں ایک بارپھراضافہ
اکتوبر 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔