متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان 3 بلین ڈالر کے تجارتی معاہدے کامرس

0
217

پاکستانی معیشت کےلئے برادر اسلامی ملک یواے ای کی طرف سے مسلسل اچھی خبریں آرہی ہیں۔ پاکستان کے قرض کی توثیق کرنے کے بعد یواےای نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری کا معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ اور یواے ای کی طرف سے چیئرمین پورٹس سلطان احمد بن سلیم نے دستخط معاہدوں کی یادداشت پر دستحط کئے۔

شاہد اشرف کا کہنا تھا اقتصادی تعاون کے منصوبوں سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے

اس موقع پر سلطان احمد بن سلیم نے کہا ہے کہ معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک مستقبل میں مستفید ہوں گے ۔

معاہدوں میں ریلوے ،اقتصادی زون اور انفراسٹرکچر میں تعاون قرار پایا جبکہ منصوبوں میں فریٹ کوریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہے۔

منصوبوں پر پاکستان ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی جبکہ دبئی کی طرف سے ڈی پی ورلڈ کام کریں گے۔

واضح رہے کہ منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک میں بہتری اور لاجسٹک اخراجات میں کمی ہو گی جبکہ ڈی پی ورلڈ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ اقتصادی زون کو بھی ترقی دے گا

Leave a reply