متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قانون کے نفاذ کا فیصلہ

0
49

متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قانون کے نفاذ کا فیصلہ،نئے ٹریفک قانون کے تحت پیدل سڑک کراس کرنیوالوں پر بھی جرمانہ ہوگا۔
نیا ٹریفک قانون آئندہ سال 29 مارچ 2025 سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔یو اے ای میں سڑک استعمال کرنیوالے تمام افراد جن میں موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے شامل ہیں، کیلئے نئے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق ٹریفک قوانین کی آٹھ سنگین خلاف ورزیوں پر دو لاکھ درہم تک جرمانہ ہو گا۔
ان آٹھ خلاف ورزیوں میں نشے کے حالت میں گاڑی چلانا، لائسنس کی معطلی کے باوجود گاڑی چلانا، جائے حادثہ سے فرار ہونا، حادثے میں کسی کی موت کا سبب بننا، مختص مقامات کے علاوہ سڑک کراس کرتے ہوئے ٹریفک حادثے کا سبب بننا، سیلاب کے دوران وادی میں گاڑی چلانا شامل ہیں۔
نیا قانون 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی حد والی شاہراہوں کو کراس کرنے سے بھی روکتا ہے، مخصوص مقامات کے علاوہ سڑک کراس کرنا خلاف ورزی میں شامل ہے، ٹریفک حادثہ پیش آنے کی صورت میں واک کرنیوالے کو تین ماہ قید اور پانچ سے دس ہزار درہم جرمانے کی سزا کا سامنا ہوگا۔

Leave a reply