
ریل میں سفر کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری،متحدہ عرب امارات کی ریاستوں کو ملانے کیلئے ٹرین سروس منصوبہ سامنے آ گیا۔
الاماراتی ٹرین نیٹ ورک اتحاد ریل نے متحدہ عرب امارات کی تمام ساتوں ریاستوں کو ملانے کیلئے ٹرین سروس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں مسافر سروس شروع کردی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق دبئی کی مشہور میٹرو سروس کے برعکس جو صرف دبئی کے مختلف علاقوں کے درمیان چلتی ہے، اتحاد ریل پورے ملک کو جوڑے گی اور سعودی عرب اور عمان جیسے ہمسایہ ممالک کو بھی جوڑ دے گی۔
رپورٹس کے مطابق اماراتی حکام کے مطابق اتحاد ٹرین متحدہ عرب امارات میں تیز، آرام دہ اور سستی سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔یو اے ای میں رہنے والے افراداور امارت کی سیاحت کیلئے آنیوالے سیاحوں کیلئے یہ ریل نیٹ ورک امارات کے مختلف علاقوں تک آسان رسائی اور خلیجی ممالک کے درمیان بغیر کسی مشکل کے سفر کے مواقع فراہم کرے گی۔
دبئی میں اتحار ٹرین کا مرکزی سٹیشن دبئی پروڈکشن سٹی میں واقع جمیرا گالف اسٹیٹس کے قریب متوقع ہے، جو اہم شاہراہوں اور رہائشی کمیونٹیز تک آسان رسائی کا ذریعہ ہوگا۔
ہیٹ ویو کا سب سے زیادہ کس ملک کو سامنا ہے؟
مئی 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
190ملین پاؤنڈریفرنس میں اہم پیشرفت
ستمبر 19, 2024 -
پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن،رپورٹ جاری
دسمبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔