مثبت تبدیلیوں سےصحت اورمعیارزندگی کوبہتربنایا جاسکتاہے ،مریم نواز

0
39

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں سےصحت اورمعیارزندگی کو بہتربنایا جاسکتاہے ۔
صحت کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا تھا کہ عالمی یوم صحت پرعوام کوصحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنےکے عزم کااعادہ کرتےہیں،صحت مندپنجاب’’وژن کےتحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغازکردیا ،فیلڈہسپتال اورکلینک آن ویل کےذریعےگھرکی دہلیزپرعلاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،پنجاب بھرمیں1250مراکزصحت کوکلینک میں تبدیل کیاجارہا ہے، علاج معالجہ ،طبی ٹیسٹ اورادویات کی فراہمی کیلئےاورموثراقدامات کیےجارہے ہیں۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ عوام کوان کےگھرکی دہلیزپرادویات کی فراہمی یقینی بنارہےہیں،سرکاری کینسر ہسپتال اورسرگودھامیں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ جلدفنکشنل ہوجائیں گے،چیف منسٹرچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اورٹرانسپلانٹ کارڈ متعارف کرائےہیں،عالمی یوم صحت ہیلتھ ایشوزپررائےعامہ اورفیصلہ سازوں کی توجہ مبذول کراتاہے،عالمی یوم صحت کاتھیم زچہ اوربچہ کی صحت اورسلامتی سے متعلق’’صحت مندآغاز،پراُمیدمستقبل‘‘ہے،روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں سےصحت اورمعیارزندگی کوبہتربنایا جاسکتا ہے۔

Leave a reply