محسن نقوی: ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرسلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا

0
118

پاکستان ٹوڈے: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، نئی کمیٹی میں سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال اور مارینہ اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔

عبوری ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم کے لیے بہترین کوچ کے فوری انتخاب کے لیے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave a reply