محکمہ موسمیات کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

0
124

گرمی کی آمد سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی،بارشوں کا سلسلہ اتوار 20 اپریل تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہے ،جو اتوار 20 اپریل تک جاری رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ اسلام آباد ، پنجاب ،مری، گلیات خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

Leave a reply