محکمہ موسمیات کی ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

0
49

چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم رہنےکی توقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے ،سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورتیزہوائیں چلنےکی توقع ہے۔جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہےگادوسری جانب گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،اورآزادکشمیرمیں موسم خشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply