مخصوص نشستوں کےحلف کامعاملہ،سپیکرکےپی کاچیف جسٹس پاکستان کوخط

0
4

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کےاحکامات کوآئین سے تجاوز قراردیتے ہوئے ،چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کوخط لکھ دیا۔
سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نےخط میں لکھاکےمخصوص نشستوں پرحلف کیلئےچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کےاحکامات غیرقانونی ہیں،چیف جسٹس ہائیکورٹ نےحلف برداری کےمعاملےمیں آئین سےتجاوزکیا،انتظامیہ کومتعین آئینی حدودمیں رہتےہوئےکام کرناہوتاہے،ارکان اسمبلی کی حلف برداری کااختیارصرف سپیکرکوحاصل ہے۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کرنا آئینی وقانونی عمل تھا۔ اجلاس ملتوی کرنا غیر حاضری یا آئینی فریضہ سے انکارنہیں سمجھا جا سکتا۔ پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گورنر کو حلف کیلئے ہدایات جاری کیں۔اس طرح کے اقدامات اداروں کے درمیان اختیارات کے توازن کو بگاڑنے کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے مجھےاپنی صفائی کا موقع نہیں دیا۔بغیر عدالتی کارروائی یا درخواست کے عدالتی احکامات جاری کرنا اختیارات سے تجاوزکی واضح مثال ہے ۔
خط میں لکھا کہ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے مجھےاپنی صفائی کا موقع نہیں دیا۔بغیرعدالتی کارروائی یا درخواست کے عدالتی احکامات جاری کرنا اختیارات سے تجاوزکی واضح مثال ہے ۔
خیال رہے کہ اتوار کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان حلف نہیں اٹھاسکے تھے، اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر سپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس 24 جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔
اس معاملے پر اپوزیشن جماعتیں پشاور ہائی کورٹ پہنچیں اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے حلف برداری کیلئے گورنر کو نامزد کیا۔
واضح رہےکہ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےپشاورہائیکورٹ کےحکم پر مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی سے حلف لیا،تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی۔

Leave a reply