
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کے معاملے میں الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ نکلا۔
ذرائع کےمطابق مخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدالیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس چیف الیکشن کمیشنرکی زیرصدارت منعقدہواجس میں قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو نئے الیکشن ترمیمی ایکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کےمطابق قانونی ٹیم نےالیکشن کمیشن کواپنی تجاویزدیتےہوئےکہاکہ مخصوص نشستوں کی فہرست فراہم نہ کرنے پر تحریک انصاف ان نشستوں کی اہل نہیں، تنظیمی ڈھانچہ نہ رکھنے والی پارٹی کے ساتھ خط و کتابت کی قانونی اہمیت نہیں، پارٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل نہیں ہوتا۔
ذرائع کاکہناچیف الیکشن کمیشن نےقانونی ٹیم سےسپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن قوانین کی روشنی میں عمل درآمد کی تجاویز طلب کیں، قانونی ٹیم الیکشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق تجاویز دے گی اس کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ مابین سیریز کا اعلان ہو گیا
اپریل 13, 2024 -
گوہر رشید نے 40 بہاریں دیکھ لیں
مئی 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔