
شوہوسٹ اورپاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ ندایاسر نےاپنی مرحوم والدہ کےانتقال سےقبل بھیجےگئےوائس نوٹس نہ سننےکی وجہ بتاتےہوئےکہاکہ وہ وائس نوٹس سن کر غمزدہ ہوجاتی ہیں۔
حال ہی میں شوہوسٹ ندایاسرنےاپنےقریبی رشتےداروں اوردوستوں کے حوالےسےایک پروگرام کیاجس میں اُن کےبارےمیں تفصیل سےگفتگوکی۔ اس خصوصی نشست میں محسن عباس حیدر، میمونہ قدوس اور زینب رضا بھی شریک تھے۔
والدہ کویادکرتےہوئے اداکارہ نےبتایاکہ اُن کی والدہ کاانتقال کورناکےدوران ہوا تھا اورندایاسرنےمزیدبتایاکہ اُس وقت میں پاکستان میں موجودنہیں تھی،وطن واپسی کے بعد وہ اکثر اپنی والدہ کے بھیجے گئے وائس نوٹس سنتی تھیں اور روتی تھیں۔
ندایاسرنےبتایاکے ’’میں روز انہی وائس نوٹس کو سن کر رویا کرتی تھی اور بے دہانی میں اپنے شوہر اور بچوں سے سخت لہجے میں بات کرنے لگی کیونکہ میں غمزدہ تھی۔ ان کے مطابق پھر ایک دن انہوں نے خود سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ اب وہ والدہ کی آوازوں کو نہیں سنیں گی۔
میزبان نے مزید بتایا کہ وہ وائس نوٹس اب بھی ان کے پاس موجود ہیں لیکن ان میں دوبارہ سننے کا حوصلہ نہیں رہا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔