مریم اورنگزیب کا کمشنر راولپنڈی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
مریم اورنگزیب کا کمشنر راولپنڈی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کمشنر راولپنڈی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کمشنر نے بیان دیا راولپنڈی میں جہاں پی ٹی آئی ہاری وہاں 50،50ہزار ووٹوں کی دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کے جیتے گئے حلقوں کے علاوہ راولپنڈ ی میں دھاندلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہوتا جو انہیں الیکشن نتائج کی تیاری تک رسائی دے، کمشنر نہ آراو ہوتاہےاور نہ ڈی آر او ہوتا ہے، موصوف کہہ رہے ہیں راولپنڈی ڈویژن میں جعلی لیڈ دے کرامیدواروں کوجتوایا گیا، آپ کو تو الیکشن کمیشن میں جانا چاہیے تھا جہاں3 دن نتائج رکے رہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کہتے ہیں فارم45 میں کوئی غلطی نہیں، کمشنرکو ثبوت دینے چاہئیں،چاہے وہ میڈیا کو ہی ثبوت پیش کر دیں، 8دن کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی کیاضرورت ہے، تحقیقات ہونی چاہیے کمشنر 8 دن تک کن سے ملتے رہے۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں سے جب انٹرنیشنل میڈیا والے فارم45 کے بارے پوچھتے ہیں تو جواب دیا جاتا ہے ہمارے پاس سکرین شارٹ ہے، پھر جعلی فارم45 تیار کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیئے جاتے ہیں، جب ان سے حساب مانگا جاتاہےتو سیاست پر چڑھائی کر دیتے ہیں
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔