مریم نوازکی سیلاب متاثرین کیلئےتمام وسائل بروئےکارلانےکی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےسیلاب متاثرین کےلئےتمام وسائل بروئے کارلانےکی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر4گھنٹےطویل اجلاس منعقدہوا،جس میں پنجاب کےتمام سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں تمام متاثرہ اضلاع کی ریلیف اورریسکیورپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سیلاب متاثرین کیلئےتمام وسائل بروئے کارلانےکی ہدایت کی۔
پنجاب حکومت نےلاہور،سیالکوٹ،قصور،نارووال،فیصل آباد،اوکاڑہ اورسرگودھامیں فوج کی خدمات طلب کرلیں۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب حکومت کےمتعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو24گھنٹے مانیٹر کررہےہیں۔
پاک فوج،ضلعی انتظامیہ ،پی ڈی ایم اے اورریسکیو1122ریسکیویلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔