‘دنگل’ اور ‘پی کے’ جیسی سُپر ہٹ فلمیں کرنے والے بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے خود کو “مسٹر پرفیکٹ” کہنے سے منع کردیا۔
عامر خان کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ہر فلم میں منفرد کردار ادا کرکے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا، عامر خان نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔
بلاک بسٹر فلموں کی وجہ سے عامر خان کو “مسٹر پرفیکٹ” کا لقب دیا گیا لیکن اب اداکار کو لگتا ہے کہ وہ “مسٹر پرفیکٹ” کہلانے کے قابل نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ مجھے مسٹر پرفیکشنسٹ کہنا غلط ہے لیکن کبھی کبھی آپ کے نام کے ساتھ کوئی خاص لقب لگا دیا جاتا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ حقیقت میں وہ ہیں یا نہیں۔
عامر خان نے کہا کہ میں پرفیکشنسٹ نہیں ہوں بلکہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو صرف سخت محنت کرتا ہے، بہترین کام کے لیے کوشش کرتا ہے کیونکہ مجھے اپنے کام سے پیار ہے۔
اداکارہ شلپاسیٹھی کےریسٹورنٹ آنیوالےگاہک کی قیمتی گاڑی چوری
اکتوبر 28, 2024مدیحہ امام کےنکاح کامذاق اُڑانےوالوں پراداکارہ برس پڑیں
اکتوبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کےلئے سنی اتحاد کونسل کا ٹائٹل خطرے میں پڑگیا
مارچ 16, 2024 -
سونےکی قیمت میں تاریخی اضافہ
جولائی 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔