مصنوعی ذہانت کا نیا دور:اوپن اے آئی کا جی پی ٹی 5‘ جلد ریلیز کیلئے تیار

0
5

مصنوعی ذہانت کا نیا دور،اوپن اے آئی کا جی پی ٹی 5‘ جلد ریلیز کیلئے تیار،معروف امریکی کمپنی اوپن اے آئی اگست میں اپنا نیا اور زیادہ طاقتور اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5 ریلیز کرنیوالی ہے، یہ ماڈل کئی حوالوں سے پہلے کے تمام ماڈلز سے مختلف اور جدید ہوگا۔
اس نئے ماڈل کے تین ورژنز ہوں گے۔ ایک بنیادی ورژن جسے ’بیس‘ کہا جائے گا، ایک چھوٹا ماڈل جسے ’مِنی‘ کہا جا رہا ہے اور ایک انتہائی ہلکا اور تیزرفتار ورژن ’نینو‘ کے نام سے پیش کیا جائے گا۔بنیادی اور منی ورژن چیٹ جی پی ٹی اور اے پی آئی دونوں پر دستیاب ہوں گے، جبکہ نینو ورژن صرف اے پی آئی کے ذریعے ڈویلپرز اور ٹیکنیکل صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔
چیٹ جی پی ٹی 5 کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک نیا ’’ریزننگ موڈ‘‘ موجود ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ماڈل خود بخود سمجھ سکے گا کہ کون سا سوال یا مسئلہ سادہ جواب مانگتا ہے اور کب تفصیل سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ یہ صلاحیت پہلے کسی بھی جی پی ٹی ماڈل میں موجود نہیں تھی۔ جی پی ٹی 5 پہلی بار اس ذہانت کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔

Leave a reply