معاشی اصلاحات سےہی ترقی ممکن ہے،وزیرخزانہ اورنگزیب

0
2

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات سےہی ترقی ممکن ہے۔پائیدارترقی کےہدف کےحصول کیلئےہم سب کومل کرکام کرناہے۔
کراچی میں جاب فیئر کا افتتاح کرنے کے بعدوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہناتھاکہ نمائش میں حکومت اوربینکنگ سمیت مختلف اداروں کےاسٹالزہیں، جاب فیئرسےنوجوانوں کوروزگارتلاش کرنےمیں مدد ملے گی، جاب فیئرکاانعقادخوش آئنداقدام ہے،معاشی استحکام کےلئےنجی سیکٹرکواپنا بھرپور کردار اداکرناہوگا،عملی زندگی میں کوئی چھوٹاراستہ نہیں ہوتا،نوجوان مخت کرکے آگے بڑھیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ 14اگست کومعرکہ حق جوش وجذبےسےمنایاگیا،تمام مذاہب کےلوگ ایک جھنڈے تلے خوشی منارہےتھے،پائیدارترقی کےہدف کےحصول کیلئےہم سب کومل کرکام کرناہے،کارپوریٹ سیکٹر کو بھی آگے آناچاہیے ،نوجوان محنت کواپناشعاربنائیں،نوجوان اپنی صلاحیتوں کوبہتراندازمیں بروئے کار لائیں ،پرائیویٹ سیکٹرنےملک کولیڈکرناہے۔
اورنگزیب کاکہناتھاکہ معاشی اصلاحات سےہی ترقی ممکن ہے،طلبامحنت اورملک کانام روشن کریں، اداروں میں آٹومیشن لائیں گے،معاشی استحکام کیلئےنجی شعبےکواپنابھرپورکرداراداکرناہوگا،عملی زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔

Leave a reply