ملکی معیشت مستحکم:وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی

0
6

ملکی معیشت مستحکم:وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی،رواں مالی سال کے11ماہ میں ترسیلات زر،برآمدات ،درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کردہ معاشی آؤٹ لک کےمطابق مالی ذخائر ،ایف بی آرمحصولات اور نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا،مالیاتی خسارےمیں کمی اورپرائمری بیلنس سرپلس رہا،گزشتہ مالی سال کے مقابلےمیں رواں مالی سال ترسیلات میں 28.8فیصداضافہ ہوا۔ترسیلات زر27ارب ڈالرسےبڑھ کر 35 ارب ڈالر کےقریب پہنچ گئیں،جبکہ بیرونی سرمایہ کاری اورروپےکی قدرمیں کمی ریکارڈکی گئی۔
رپورٹ کےمطابق سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں اضافہ اورماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی، مئی2025 میں برآمدات2.4ارب ڈالرریکارڈکی گئی،مئی 2024میں برآمدات 3ارب ڈالرسےزیادہ تھیں،رواں مالی سال درآمدات میں بھی11.5فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا،رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری میں 14.4فیصدکی کمی ہوئی،ایف بی آرمحصولات میں رواں مالی سال 25.9 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ نان ٹیکس آمدنی میں 68.1فیصدکااضافہ ریکارڈہوا،11ماہ میں مہنگائی کی شرح4.6 فیصدریکارڈہوئی،بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں رواں مالی سال1.52فیصدکی کمی ہوئی،پالیسی ریٹ 20.5 فیصدسےکم ہوکر11 فیصد پر آگیا،روپےکی قدرمیں گزشتہ مالی سال کےمقابلےمیں 5روپے3پیسےکی کمی ہوئی۔

Leave a reply