ملک وقوم کاامن واستحکام شہداکی قربانیوں کاثمرہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ ملک وقوم کاامن واستحکام شہداکی قربانیوں کاثمرہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینےکی تقریب کاانعقادکیاگیا۔آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےافسران وجوانوں کوفوجی اعزازات سےنوازا،تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اورایوارڈحاصل کرنےوالوں کےاہلخانہ کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ تقریب میں ستارہ امتیاز(ملٹری)اورتمغہ بسالت کےاعزازات دئیےگئے۔شہداکےاعزازات ان کےاہلخانہ نےوصول کئے۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکاکہناتھاکہ شہدااورغازی ہمارافخرہیں،شہداکااحترام ہرپاکستانی پرمقدس فرض ہے،ملک وقوم کاامن واستحکام شہداکی قربانیوں کاثمرہے۔
سپہ سالارکامزیدکہناتھاکہ آج کا امن اور آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی قربانیاں مادرِ وطن کے لیے بےنظیر اورناقابلِ فراموش ہیں۔
آئی ایس پی آر کاکہناہےکہ آرمی چیف نےشہداکےاہلخانہ کےصبراورقربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا،سپہ سالارنےپاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کےعزم کوسراہا،انہوں نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی خدمات کوسراہا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قومی اسمبلی اجلاس:الیکشن ایکٹ کثرت رائےسےمنظور
اگست 6, 2024 -
ایک بارپھرسونےکی قیمت میں بڑااضافہ
ستمبر 16, 2024 -
میانوالی میں دفعہ144نافذ،رینجرزتعینات،نوٹیفکیشن جاری
اکتوبر 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔