ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال، دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کی تفصیلات جاری

ملک کے بڑے آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال اور دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
ملک کے اہم آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان واپڈاکےمطابق دریائےسندھ میں تربیلاکےمقام پرپانی کی آمدایک لاکھ79ہزار500کیوسک ریکارڈ جبکہ تربیلاکےمقام پرپانی کااخراج ایک لاکھ78ہزار500کیوسک ریکارڈکیاگیا،دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پرپانی کی آمد45ہزار100کیوسک ریکارڈاوردریائےجہلم میں منگلاکےمقام پرپانی کااخراج8 ہزار کیوسک ریکارڈکیاگیا۔
ترجمان واپڈا کاکہناہےکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد2لاکھ 50ہزار 700 کیوسک ریکارڈجبکہ چشمہ بیراج میں پانی کااخراج 2لاکھ46ہزارکیوسک ریکارڈکیاگیا،اُدھرچناب میں ہیڈمرالہ کےمقام پرپانی کی آمد2لاکھ 52ہزار 300کیوسک ریکارڈاورہیڈمرالہ کےمقام پرپانی کااخراج 2لاکھ50 ہزار800کیوسک ریکارڈکیاگیا۔