منفرد انداز میں ادائیگی حج : نوجوان کے جذبے نے پہاڑ جیسے فاصلے مٹا دیے

منفرد انداز میں حج کی ادائیگی،حج بیت اللہ کے جذبے نے پہاڑ جیسے فاصلے مٹا دیے۔ بیلجیئم سے نوجوان طویل اور ہزاروں کلو میٹر پر محیط سفر طے کر کے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا۔
رواں سال جب رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دنیا بھر میں آباد مسلمان عبادات میں مصروف تھے، بیلجیم کے 26 سالہ نوجوان انَس الرزقی نے ایک منفرد اور عظیم سفر کا آغاز کیا،وہ سائیکل پر مکہ مکرمہ تک 4 ہزار 500 کلومیٹر کاطویل سفر کر کے ادائیگی حج کیلئے پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار اور پُر تپاک انداز میں استقبال کیا گیا۔
انَس الرزقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سفر رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں شروع کیا اور روزانہ تقریباً 100 کلو میٹر سائیکل چلائی۔انہوں نے یورپ سے مشرقِ وسطیٰ تک 13 ممالک کا سفر کیا، جس میں جرمنی، بوسنیا، ترکی، اردن اور آخر میں سعودی عرب شامل ہیں۔
انَس نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک خواب ہے، ایک نعمت ہے، سفر کے دوران میں نے مساجد میں رات بسر کی۔انَس کے بقول یہ سفر آسان نہیں تھا، لیکن وہ ایمان، جذبے اور صبر کے ساتھ ہر مشکل کو عبور کرتا گیا۔جب انَس سعودی عرب پہنچا تو حلّت عمار بارڈر پر ان کا پھولوں اور عربی قہوے سے استقبال کیا گیا، وہ حج پرمٹ کا بیج پہن کر بارڈر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دستاویزات مکمل کرتے نظر آئے۔
یورپ کےبیشترحصوں میں شدید گرمی اورہیٹ ویوسے8افرادہلاک
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور کاہنہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
مارچ 7, 2024 -
پاورشیئرنگ کامعاملہ:ن لیگ اورپیپلزپارٹی کااہم اجلاس
اگست 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔