منی مون:کیا زمین کو 6 نئے دلکش اور خوبصورت چاند ملنے والے ہیں؟

فلکیاتی مظاہر اور اجرام فلکی میں دلچسپی رکھنےوالوں کیلئے اہم خبر،کیا زمین کو 6 نئے دلکش اور خوبصورت چاند ملنے والے ہیں؟ حیران کن اوردلچسپ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق زمین کے گرد جلد ہی 6 چھوٹے چھوٹے چاند چکر لگائیں گے۔
ایک تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زمین سورج کے گرد اپنا چکر مکمل کرنے سے پہلے کسی بھی وقت عارضی طور پر چاند کے 6 ٹکڑوں کو قریب کرسکتی ہے، جنہیں’منی مونز‘ کہا جاتا ہے۔
سپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ان ٹکڑوں کے چھوٹے سائز اور تیز رفتار حرکت کی وجہ سے انہیں دیکھنامشکل ہوگا۔
عالمی جریدےایکیرس میں شائع ہونیوالی ایک تحقیق کے مطابق جب چاند پر کسی قسم کے اثرات پڑتے ہیں تو وہ اپنے ملبے کو خلا میں پھینک دیتے ہیں اور ایسے میں کچھ چھوٹے بڑے ٹکڑے جو 6.5 فٹ سے کم چوڑے ہوں اور تیز رفتاری سے سفر کرتے ہوں، ان میں سے کچھ ٹکڑے سورج کے گرد اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے مختصر وقت کے لیے زمین کی کشش ثقل کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔
ہوائی یونیورسٹی کے ایک محقق اور تحقیق کے سربراہ رابرٹ جیڈکی نے سپیس ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ عمل بالکل ایک سکوئر ڈانس کی طرح ہے، جس میں ڈانسر مسلسل تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور بعض اوقات ڈانسر ڈانس فلور کو کچھ دیر کیلئے چھوڑ بھی دیتے ہیں۔
اگرچہ بین الاقوامی فلکیاتی یونین نے باضابطہ طور پر اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ منی مون کیا ہے؟ لیکن ابتدائی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ اس سے مراد ایک ایسی چیز ہے ،جو عارضی طور پر زمین کی کشش ثقل کی وجہ سے زمین کے قریب آتی ہے اور کم از کم ہمارے سیارے کے گرد ایک چکر لگاتی ہے اور پھر اپنا راستہ بدل لیتی ہے۔منی مون نظام شمسی کے مختلف حصوں سے نکل سکتے ہیں ،مگر 2018ء کی ایک تحقیق کے مطابق یہ زیادہ تر مریخ اور مشتری کے درمیان واقع ایسٹی روئیڈ بیلٹ سے آتے ہیں، لیکن حالیہ تحقیقات نے اس نظریہ کو چیلنج کر دیا ہے۔
پیاسے پودوں کی آوازیں:کیا پودے کیڑے مکوڑوں سے بات کرتے ہیں؟
جولائی 17, 2025فیس بک پر اب کون سے صارفین پیسے نہیں کما سکیں گے؟
جولائی 17, 2025یوٹیوب نے آمدنی کے حصول کیلئے نئی پالیسیوں کا نفاذ کر دیا
جولائی 16, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اعلیٰ کے پی کے تیس مار خان ہے: رانا ثنااللہ خان
مئی 18, 2024 -
آئینی ترمیم کا معاملہ :بڑوں کی بیٹھک آج لاہورمیں سجےگی
اکتوبر 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔