موسم کیسا رہے گا؟ملک میں آج بھی بارش ، تو کہیں آندھی کا امکان

0
9

آج موسم کیسا رہے گا؟ملک بھر میں آج بھی بارش ، تو کہیں آندھی کا امکان،محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو نوید سنا دی۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا سمیت مشرقی سندھ میں آج بھی کہیں بارش اور کہیں آندھی چلنے کا امکان ہے، جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام نے سکھ کا سانس لیا، کہیں تیز بارش تو کہیں ہلکی پھوار نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ اسلام آباداورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، چندمقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،پنجاب کے بیشترا ضلاع میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے، مری، گلیات، اٹک،چکوال،جہلم،راولپنڈی اورگردونواح میں بارش کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہےگاجبکہ رات کےوقت چترال،دیر،سوات،مالاکنڈ،شانگلہ اور بٹگرام میں بارش کاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکی توقع ہے،اُدھربلوچستان کےبیشتراضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،کوئٹہ،خضدار،لسبیلہ اورگردونواح میں گردآلودہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

Leave a reply