میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد سے متعلق حیران کن انکشاف

0
3

میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد سے متعلق حیران کن انکشاف، میٹا کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ کمپنی کی ایپس میں میٹا اے آئی کو ہر ماہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔میٹا کے شیئر ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں برس ہماری توجہ میٹا اے آئی کو انٹرٹینمنٹ، آڈیو چیٹ اور دیگر حوالوں سے سب پر بہتر اے آئی اسسٹنٹ بنانا ہے۔
میٹا اے آئی کی جانب سے ایک ارب صارفین کا سنگ میل اس وقت طے ہوا جب کمپنی کی جانب سے اپریل میں اس اے آئی ٹول کی اپنی ایپ جاری کی گئی تھی۔
مارک زکربرگ کا مزید کہنا ہے کہ میٹا اے آئی وقت کے ساتھ بہتر ہوتا جائے گا اور اس میں پیڈ (paid) سبسکرپشن سروس کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ لوگوں کی جانب سے میٹا اے آئی کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے یا بس وہ فیس بک، انسٹا گرام یا واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے اسے وقت گزارنے کے لیے استعمال کر لیتے ہیں۔
البتہ میٹا کی چیف فنانشنل آفیسر سوزن لی کے مطابق واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو استعمال کرنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

Leave a reply