میٹا کی طرف سے فیس بک میسنجر میں متعددد نئے فیچرز متعارف

0
25

فیس بک کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،میٹا نے فیس بک میسنجر میں متعددد نئے فیچرز متعارف کروا دیے۔فیس بک صارفین کو متعارف کروائے گئے نئے فیچرز ضرور پسند آئیں گے۔
میٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک کے صارفین اب ویڈیو کال کے دوران اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی بیک گراؤنڈ استعمال کرسکتے ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئےویڈیو کال کرنے کے دوران سائیڈ بار پر موجود ایفیکٹس آئیکون پر کلک کریں اور بیک گراؤنڈز کا انتخاب کریں۔
اس طرح صارفین کو اپنے دوستوں اور گھر والوں کو اپنے پیچھے موجود خراب پس منظر دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسی طرح ایچ ڈی ویڈیو کالز کا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے،جس میں پس منظر میں ہونےوالے شور کو دبانے اور آواز کو ہر ممکن حد تک کلیئر کرنیوالے فیچرز کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔
میٹا کے مطابق میسنجر ویڈیو کالز میں ایچ ڈی ویڈیو موڈ بائی ڈیفالٹ ہوگا، البتہ خراب انٹرنیٹ سروس پر ایسا نہیں ہوگا۔
میٹا کا کہنا ہے اب فیس بک کے صارفین اپنے دوستوں کو وائس اور ویڈیو میسجز بھی بھیج سکتے ہیں، جس کیلئے صارفین کو ریکارڈ میسج بٹن پر کلک کرکے ویڈیو یا آڈیو میسج بھیجنا ممکن بنا دیا گیا ہے۔

Leave a reply