نئےمالی سال کاآغاز،حکومت نےعوام پرپیٹرول بم گرادیا

0
5

نئےمالی سال کےآغازپروفاقی حکومت نےعوام پرپیٹرول بم گرادیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے36پیسےفی لیٹراضافہ کیاگیا جس کےبعدپیٹرول کی نئی قیمت 266روپے79پیسےفی لیٹرہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 10روپے39پیسےفی لیٹرمہنگاہونےسےہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 272روپے98پیسےفی لیٹرہوگئی۔
ذرائع کےمطابق تمام پیٹرولیم مصنوعات پر2روپے50پیسےفی لیٹرکاربن لیوی شامل کردی گئی، پیٹرول، ڈیزل اورمٹی کےتیل پربھی 2روپے50پیسےفی لیٹرکاربن لیوی عائدکردی گئی۔ایچ اوبی سی لائٹ ڈیزل پر بھی2روپے 50پیسے لیوی عائدکردی گئی۔
پیٹرول پرلیوی کم کرکے75روپے52پیسےفی لیٹرکردی گئی جبکہ ہائی سپیڈڈیزل پرلیوی74روپے51 پیسے مقررکردی گئی،مٹی کےتیل پر18روپے95پیسےفی لیٹرلیوی عائدہےاورلائٹ ڈیزل پر15روپے37پیسےفی لیٹرپیٹرولیم لیوی عائدکردی گئی۔
یاد رہے کہ حکومت نےماہ اپریل کے آخری پندرہ روزکےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنےکافیصلہ کیاتھا۔مئی کےآخری16روز کےلئے حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں جبکہ ڈیزل 2روپےاور مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔پھرجون کےآخری پندرہ دنوں کےلئے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے 80 پیسے کااضافہ کیاگیاجس کےبعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی ،جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 95 پیسے فی لیٹربڑھائی گئی،جس سے ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے کاہواتھا۔

Leave a reply