ناقص کارکردگی.وسیم اکرام کا نئی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا مطالبہ

0
100

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر برس پڑے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کرسکے جس پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی نئی ٹیم بنائی جائے۔

وسیم اکرم نے بھارتی اسپورٹس چینل پر تبصرے کے دوران خاصی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ان کے منہ میں کیا چوسنی ڈالیں گے؟ ان کو بتائیں گے کہ situation awarness کیا ہوتی ہے، یہ پچھلے 8، 10 سالوں سے کھیل رہے ہیں، کیا انہیں بابر اور کوچ بتائیں گے کہ کیسے کھیلنا ہے؟

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا شرمندگی ہوتی ہے دس دس سال ہوگئے انہیں کھیلتے ہوئے، افتخار احمد کو میں بولنگ کروں تو وہ ایک ہی شاٹ لگائے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے بعد بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ شدید ناراض ہیں اور پاکستان ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی بھارت سے شکست کو مایوس کن قرار دیا۔

گرین شرٹس اپنے اگلے میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Leave a reply