نجی ایئرلائن کاغلط منزل پرپہنچانا،شہری نےعدالت سےرجوع کرلیا

0
2

نجی ائیرلائن کی جانب سےشہری کوغلط منزل پرپہنچانا،شہری نے عدالت سےرجوع کرلیا۔
نجی ایئرلائن کی جانب سےشہری کوکراچی کےبجائےجدہ لےجانےکےخلاف شاہ زین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ۔سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس ذوالفقار سانگی نےکیس پرسماعت کی۔
جسٹس ذوالفقارسانگی نےریمارکس دئیےکہ لگتاہےدرخواست گزارکےساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے،کیاایئرلائن کیخلاف کوئی انکوائری ہورہی ہے؟
نواز ڈاہری ایڈ ووکیٹ نےکہاکہ انکوائری کےمعاملےکاعلم نہیں ہے۔
جسٹس ذوالفقارسانگی نےکہاکہ لوگ کہتےہیں ہمیں یہاں سےانصاف نہیں ملتا۔
عدالت نےنجی ائیرلائن اورایف آئی اےامیگریشن حکام کونوٹس جاری کرتے ہوئےایک ہفتےمیں جواب طلب کرلیا۔

Leave a reply