نیا حکومتی سیٹ اپ: آئی ایم ایف کا اعتماد کا اظہار
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کی نئی آنے والی حکومت کےلئے مثبت اشارے سامنے آرہے ہیں۔ ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان کی نگران حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آنے والی منتخب حکومت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ گیارہ جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی جس کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر جاری ہوئے، قرض پروگرام سے پاکستان کو معاشی استحکام کی کوششوں میں مدد مل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں غریب طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتا ہے، پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ معاشی اہداف کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے مزید کہا ہے کہ امید ہے نئی منتخب حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرے گی، امید ہے کہ نئی منتخب حکومت پاکستانی عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔
دوسری جانب وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے اہداف طے کرلئے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر ٹیکس ٹو جی ڈی پی 15 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہو گا، مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ امپورٹ بل کے برابر رکھنے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی، پرائمری بیلنس سرپلس رکھنے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ حکام کی جانب سے قرض معاہدے سے قبل آئی ایم ایف کو شرائط پر عملدرآمد کیلئے یقین دہانی کرائی جائے گی۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراؤٹ کاشکار
دسمبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ چین
جون 4, 2024 -
عالمی منڈی میں خام تیل وگیس کی قیمتوں میں کمی
اکتوبر 28, 2024 -
سونےکی قیمت میں بڑی کمی
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔