
واٹس ایپ2 نئے بہترین فیچرز متعارف کروانے کیلئے تیار، ایک فیچر صارفین کی سیکیورٹی اور پرائیویسی سے متعلق ہے، جبکہ دوسرا سٹیٹس پر اپنے جذبات کے اظہار میں مدد فراہم کرے گا۔
واٹس ایپ کودنیا بھر میں2 ارب سے زیادہ افراد استعمال کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے متعدد نئے فیچرز متعارف کروانے کا سلسلہ جاری ہے،اسی سلسلے میں واٹس ایپ میں2 نئے بہترین فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسجنگ ایپ کے صارفین کیلئے بہت کارآمد ثابت ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق بیشتر افراد اس ایپ میں نامعلوم اکاؤنٹس کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات سے پریشان ہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ میٹا کی زیرملکیت واٹس ایپ نے صارفین کے تحفظ اور پرائیویسی کیلئے بلاک اَن ناؤن اکاؤنٹ میسجز (Block unknown account messages) نامی بہترین فیچر متعارف کرایا ہے،اس فیچر کے ذریعے صارفین نامعلوم اکاؤنٹس کی جانب سے بھیجے جانیوالے میسجز کو بلاک کرسکیں گے۔
دوسرا فیچر سٹیٹس اپ ڈیٹس پر کوئیک ری ایکشن کا ہے،یعنی صارفین جب کسی سٹیٹس کو دیکھیں گے ،تو ریپلائی ٹیکسٹ باکس کے برابر میں ہارٹ کی شکل کے بٹن پر کلک کرکے اسے لائیک کرسکیں گے۔
چین نے انسانی اڑان کے تصور کو حقیقت کا روپ دیدیا
جولائی 7, 2025میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد سے متعلق حیران کن انکشاف
جولائی 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سیاحت کےفروغ کااعزام،وزیراعظم نےاہم ہدایت کردی
جون 30, 2025 -
قومی اسمبلی:ججزتعدادبڑھانےکابل ایوان میں پیش
ستمبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔