ورلڈلیجنڈز:پاک بھارت ٹاکراآج ہوگا

0
56

ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈزکافائنل آج ہوگا،روایتی حریف پاکستان اوربھارت مدمقابل ہوں گے۔
برمنگھم کےایجبسٹن اسٹیڈیم میں میگاایونٹ کافائنل میچ ہوگاجس میں روایتی حریف آپس میں ٹکرائیں گئے۔پہلےسیمی فائنل میں پاکستان نےویسٹ انڈیزکو20رنزسےشکست دےکرفائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ دوسرےسیمی فائنل میں بھارت نےآسریلیاکوشکست دےکرفائنل کاٹکٹ حاصل کیاتھا۔میگاایونٹ کافائنل میچ مقامی وقت کےمطابق رات 8:30 بجےہوگا۔
پاکستان لیجنڈزنےگروپ میچزمیں 5میں سے4میچزمیں کامیابی حاصل کی تھی۔جبکہ پاکستان ٹیم کےلیجنڈزنےبھارتی سورماؤں کوبھی دھول چٹائی تھی۔
بھارتی ٹیم نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پے در پے 2 میچز میں کامیابیاں سمیٹی جبکہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کیا۔

 

Leave a reply