وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر ریاض پہنچ گئے

0
3

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر ریاض پہنچ گئے،سعودی فضائیہ نے خصوصی خیرمقدم کیا۔
دورےکےدوران وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔
ریاض آمد پر ڈپٹی گورنر ریاض، شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہو گی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم کے طیارے کو سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لے لیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کےدورےکےبعدکل برطانیہ روانہ ہونگے،برطانیہ میں دوروزقیام کےبعد شہبازشریف امریکاروانہ ہوں گے۔

Leave a reply