وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،اہم فیصلےمتوقع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا،جس میں اہم فیصلے متوقع ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباشریف اورکابینہ کو سیلاب کی صورتحال اورامدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی جائےگی۔جبکہ وزیراعظم اجلاس کوایس سی اوکانفرنس اورمختلف سربراہان سےملاقاتوں پراعتمادمیں لینگے۔
اجلاس میں کابینہ کواین ڈی ایم اےاورصوبائی حکومتوں کےریلیف اقدامات سےآگاہ کیاجائےگا۔پاک فوج کی طرف سےجاری امدادی سرگرمیوں کے بارےمیں بھی بریف کیاجائےگا،سیلاب سےاب تک ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی کابینہ کےسامنےرکھی جائیں گی۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی بھی توثیق کرےگی،مختلف ممالک کےساتھ تعاون کےمعاہدوں کی منظوری بھی دی جائےگی۔