وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کاجائزہ اجلاس

0
105

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر قابل قبول نہیں، مریم نواز شریف, 41 فیصد درسی کتب کی فراہمی مکمل، مئی تک تمام سکولوں میں کتابیں مہیا کر دی جائیں گی۔

آئندہ تعلیمی سال فروری میں درسی کتب فراہم کر دی جائیں گی، ہر ضلع میں سی ای اوز ایجوکیشن کی تعیناتی کیلئے نیا میکانزم,  ٹیسٹ، انٹرویو، کمپیوٹر ایجوکیشن کے امتحان کے بعد سلیکشن ہو گی، لمز سے ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔

سی ای او ، ڈی ای اوز، ڈی ڈی ای اوز کی سلیکشن کا جامع طریقہ کار پر عملدرآمد کی ہدایت۔ سرکاری سکولوں میں سپیشل بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں، ہر ضلع کے ایک سکول میں سپیشل بچوں کیلئے تعلیم و تدریس کی سہولت مہیا کی جائے۔

سرکاری سکولوں میں کریکٹر بلڈنگ کلاسز کا بھی آغاز کیا جائے، پنجاب سکول انسپیکٹوریٹ، سٹینڈرڈآزڈ میٹرک ایگزیم بورڈ بنانے کی تجویز

سکول ایجوکیشن کے تمام معاملات سنٹرل باڈی کے ذریعے چلانے کی تجویز کا جائزہ ، مجوزہ اتھارٹی پنجاب ایجوکیشن ٹیچر اینڈ کریلولم ڈویلپمنٹ، سکول ڈویلپمنٹ ، ٹیچر ٹریننگ، نصاب کی تشکیل، ٹسٹنگ اینڈ اسسمنٹ ، لرننگ آؤٹ کمزز کا کام کرے گی۔

پنجاب میں سکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا "سکول اولمپکس” کروانے پر اتفاق، ڈویزنل لیول پر ٹرانسجنڈرز کیلئےسکول قائم کئے جائیں گے۔

سکولوں میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی پر نئی سٹوری کتاب تیار، وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید ،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، وزیر سکول ایجوکیشن راناسکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت

Leave a reply