وزیرِاعظم کا بجلی شعبے کے حوالے سے اعلی سطحی پراجلاس

0
106

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان ٹیلی ویژن وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بجلی شعبے کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس میں ابتدائی گفتگو آج سہ پہر 1 بجکر 10 منٹ پر نشر کرے گا۔

جس میں شہباز شریف نے بجلی شعبے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بارشیں ہورہی ہیں جس سے ڈیم بھریں گے اور پن بجلی میں اضافہ ہوگا لیکن کافی جانی نقصان بھی ہوا ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے فوری طور پر صوبوں کے ساتھ رابطے کریں اور مل کر متاثرہ مقامات پر امدادی سامان پہنچایا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم کی حالت بہت ہی بری ہے، جتنی بھی کاوشیں کریں گے وہ کم ہوں گی، ٹرانسمیشن کی کمزوریوں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو تمام اقدامات ضائع جائیں گے، سرپلس بجلی کو مارجن پرائس پر لانے کیلئے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کریں۔

بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے پنجاب کی کاوش قابل تعریف ہے، دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں، ورلڈ کلاس کنسلٹنٹس موجود ہیں ان کو لے کر آئیں تاکہ وہ رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ سکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سرپلس بجلی کو مارجنل قیمت پر اس کا کچھ کریں ، ہائیڈرو پاور کو آگے بڑھائیں، چیئرمین واپڈا کی دیامر بھاشا سے متعلق تجویز کا جائزہ لیں باالآخر ہم نے متبادل توانائی کی طرف آنا ہے، ملک میں موجود خام تیل کا ٹینکر مافیا جونک کی طرح ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے۔

Leave a reply