وزیر اعلی پنجاب کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے پورے صوبے میں گرینڈ آپریشن
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے پورے صوبے میں گرینڈ آپریشن جاری ہے، جبکہ زائد کرایوں سے لٹنے والے مسافروں کی رقم واپس کراکر ایک نیا ریکارڈ بنا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اضافی وصول کردہ کرائے کی رقم سواریوں کو واپس ادا کی گئی، مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپے کی رقم سواریوں کو واپس کی گئی۔
مسافروں نے حیرانی اور پریشانی میں سوال کیا کہ پیسے کیوں واپس کر رہے ہیں؟ جس پر ڈپٹی کمشنرز اور پولیس عملے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر اتنا ہی کرایہ دینا ہے جتنا حکومت نے مقرر کیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر اتنا ہی کرایہ دینا ہے جتنا حکومت نے مقرر کیا ہے، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس عملے کی سواریوں سے گفتگو ، سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو ،27 لاکھ 84 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
گرینڈ آپریشن کے پہلے دن 3 ہزار 220 گاڑیوں میں کرایہ نامے چیک کئے گئے، مسافروں کے ٹکٹ، سواریوں کی تعداد کی پڑتال کی گئی، ٹکٹ کتنے کا خریدا؟ کے سوال پوچھے گئے۔
خلاف ورزی پر 1448 گاڑیوں کے چالان، 354 گاڑیاں بند کر دی گئیں ، مقررہ نرخ سے زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف 9 مقدمات بھی درج ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی رقم واپس ملنے پر بزرگ خواتین مسافروں کی وزیر اعلی مریم نواز شریف کو دعائیں دیں ۔
اٹک، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں پڑتال کی گئی ،
ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، لیہ، بہاولپور، مظفرگڑھ ، راجن پور میں بھی مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور روٹس پر چیکنگ کی گئی ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں اور عملے کو شاباش دی، اورصرف مقررہ کرایہ ہی ادا کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی عوام سے اپیل، کرائے نامے گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر نمایاں لگائے جائیں۔
تعلیم کاحصول ہرمعاشرےکابنیادی حق ہے،وزیراعظم شہبازشریف
جنوری 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔