وفاقی تعلیمی بورڈنےانٹرمیڈیٹ پارٹ ون،ٹوکےنتائج کااعلان کردیا

0
1

وفاقی تعلیمی بورڈنےانٹرمیڈیٹ پارٹ ون،ٹوکےنتائج کااعلان کردیا،گیارہویں جماعت میں کامیابی کا تناسب تقریباً62.1 فیصدرہا،جبکہ بارہویں جماعت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 82.8فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
پری میڈیکل گروپ میں علی طارق نے1071نمبرلیکرپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پری میڈیکل گروپ میں وردہ سرفرازنے1070نمبرلیکردوسری پوزیشن حاصل کی،عروہ ملک اورمناہل مرتضیٰ دونوں پری میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن پربرابررہیں۔
پری انجینئرنگ میں مزمل ساجدنے1063نمبرلیکرپہلی پوزیشن حاصل کی اورپری انجینئرنگ میں محمد سمیع نے1059نمبرلیکردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ نعیم 1054نمبرلیکرتیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئیں۔
گیارہویں کےسالانہ امتحان میں97ہزار928طلبہ نےشرکت کی،جس میں 60ہزار794طلبہ کامیاب قرارپائے،اس طرح سال اول میں کامیابی کاتناسب تقریباً62.1 فیصدرہا۔
بارہویں جماعت کےامتحانات میں96ہزار521امیدواروں نےحصہ لیا،79ہزار881امیدواربارہویں جماعت میں کامیاب قرارپائے،جبکہ بارہویں جماعت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 82.8فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a reply