
وفاقی حکومت نےبجلی صارفین کومزیدریلیف دینےکافیصلہ کرلیا۔
حکومت اپریل سےجون تک3ماہ کیلئےٹیرف ڈیفرنیشل سبسڈی بڑھائے گی، ڈسکوزاورکےای صارفین کوایک روپے71پیسےفی یونٹ ریلیف ملےگا۔
وفاقی حکومت نےصارفین کوریلیف دینےکیلئےنیپراسےرجوع کرلیا،وفاقی حکومت کی درخواست پرنیپراچاراپریل کوسماعت کرےگا،حکومتی ریلیف کااطلاق لائف لائن کےعلاوہ دیگرتمام صارفین پربھی ہوگا۔
یادرہےکہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی تھی، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر کام بھی جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے سٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
بجلی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پانی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹو موبائل سیکٹر کو عالمی تجارت کے لیے کھولنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
قومی بچت سکیموں پرشرح منافع میں کمی
جولائی 3, 2025قیمت میں اضافےکاخدشہ،حکومت کاچینی درآمدکرنےکافیصلہ
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سمندر میں تیرتے 2 منزلہ گھر کی کہانی سامنے آ گئی
اپریل 15, 2024 -
بنگلہ دیش اےاورسری لنکااےکرکٹ ٹیموں کادورہ پاکستان کاشیڈول جاری
جولائی 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔