ٹرمپ انتظامیہ نےیوکرین کیلئے جنگ کےخاتمےکامنصوبہ پیش کردیا

0
16

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ نےیوکرین کےلئے جنگ کے خاتمے کامنصوبہ پیش کردیا۔
یوکرین کےلئےٹرمپ کےنمائندہ ایلچی کیتھ کیلوگ نےجنگ کےخاتمےکامنصوبہ پیش کردیا۔
کیتھ کیلوگ کاکہناتھاکہ بائیڈن انتطامیہ کی نااہلی نےامریکہ کونہ ختم ہونےوالی جنگ میں الجھادیا،امریکہ کویوکرین تنازعہ میں ملوث ہونےکی ضرورت نہیں، یوکرین کوروس پرحملوں کےبجائےصرف اسکےدفاع کےلئےقرضہ دیاجائے ،یوکرین کوفوجی امدادکےبجائےامریکی قرضہ روس کےساتھ امن مذاکرات سے مشروط کیاجائے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جنگ بندی کےلئے مشرقی یوکرین کی فرنٹ لائن کو منجمد کر کے غیرفوجی زون قراردیاجائےگا،روس اگرامن معاہدےپردستخط کردیتا ہے تو اسے پابندیوں سےمستقل ریلیف دیاجائے گا ،مشرقی یوکرین پرروسی قبضہ کے معاملے کو سفارت کاری سےحل کیاجاناچاہئے،پیوٹن کومشرقی یوکرین کےعلاقوں سے دستبردارہونےکانہیں کہاجائےگا۔

Leave a reply