ٹرمپ نےشام پرعائدپابندیاں ختم کرنےکےایگزیکٹوآرڈرپردستخط کردئیے

0
8

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےشام پرعائدپابندیاں ختم کرنے کےایگزیکٹو آرڈر پردستخط کردئیے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کاکہناتھاکہ سابق صدربشارالاسد،داعش اورایرانی اتحادیوں پرپابندیاں برقراررہیں گی، ایگزیکٹوآرڈرکےتحت شام کوبعض اشیاکی برآمدات میں سہولت دی جائےگی ،امریکی پابندیاں ختم ہونےسےشام کی مارکیٹ عالمی برادری کیلئےکھل جائےگی ،پابندیوں کےخاتمےسےشام کی تعمیرنواورترقی میں مددملےگی۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکیوباسےمتعلق نئی پالیسی پربھی دستخط کردئیے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کامزیدکہناتھاکہ ٹرمپ نےسابق امریکی صدر جوبائیڈن کی کیوباپالیسی کوتبدیل کردیا،ٹرمپ نےکیوباسےمتعلق سخت پالیسی کوبحال کردیا،امریکی سیاحوں کیلئے کیوبا کےسفرکودوبارہ ممنوع قرار دےدیا،کیوباپرسخت معاشی پابندیاں برقراررہیں گی۔

Leave a reply