ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

0
2

ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت،پولیس کی جانب سےچالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کروادیاگیا۔
اسلام آبادکی سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی،پولیس کی جانب سےچالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کروایاگیا۔
پراسیکیوشن کی 2رکنی ٹیم چالان کی اسکروٹنی کرےگی،پراسیکیوشن ٹیم میں راجہ نویدکیانی اور محمد عدنان شامل ہیں۔
چالان کی اسکروٹنی کاعمل مکمل ہونےپرعدالت میں پیش کیاجائےگاچالان عدالت میں جمع ہونےکےبعدکیس کاٹرائل شروع ہوگا۔
ذرائع کےمطابق پولیس چالان میں ملزم عمرحیات کوثناء یوسف کاقاتل قراردیاگیا۔
واضح رہےکہ 2 جون کو اسلام آباد کے ایک رہائشی علاقے میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہو کر فیصل آباد چلا گیا، جہاں پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

Leave a reply