ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی کی ذہنی بہبود کی حمایت کیلئے پرعزم،سوشل میڈیاپلیٹ فارم صارفین کو بلیئنگ کی رپورٹنگ اور روک تھام کیلئے دستیاب وسائل اور ٹولز کی نشاندہی کرے گا۔
ٹک ٹاک کا عزم اس بات کی عکاسی ہے کہ وہ اپنے صارفین کیلئے ایک معاون کمیونٹی فراہم کرے گا۔
ماہرین کے مطابق ٹک ٹاک آن لائن کام کی جگہ اور اس سے باہر ذہنی صحت کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور سب کیلئے ایک محفوظ اور شمولیتی ماحول کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔اس سلسلے میں ٹک ٹاک نے پاکستان میں ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن، اولادوکس، مرہم اور دیگر غیر منافع بخش شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، تاکہ صارفین کو ذہنی صحت کے ماہرین تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔
اس شراکت داری کے ذریعے، ٹک ٹاک پاکستانی کانٹینٹ کریٹرز سمیت 20 ہزار انٹرنیشنل کانیٹنٹ کریٹرز کو ہیڈ سپیس ایپ تک چھ ماہ کی مفت رسائی فراہم کرے گا۔اس اقدام کا مقصد کانٹینٹ کریٹرز کی ذہنی تندرستی میں مدد کرنا اور انہیں خود کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے کیلئے بااختیار بنانا ہے۔
ٹک ٹاک کی اس مہم میں صحت مند عادات اور ٹک ٹاک کمیونٹی کی ذہنی صحت کی کامیابی کی کہانیوں کو فروغ دینے والا دلچسپ کانٹینٹ شامل ہوگا۔ یہ پلیٹ فارم اپنے صارفین کو ڈیجیٹل بہبود اور آن لائن تحفظ کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا اور محفوظ اور شمولیتی ماحول تخلیق کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
نومبر 28, 2024 -
عدالت کاچیئرمین نادراکوعہدےسےہٹانےکاحکم
ستمبر 6, 2024 -
پہلاٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی ٹیم 301پرڈھیر،پاکستان کی بیٹنگ جاری
دسمبر 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔