ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے زبردست فیچر کی آزمائش شروع کر دی

0
2

ٹک ٹاکرز کے لیے اہم خبر، ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے بدلاؤ آ رہا ہے، جہاں شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کے مشہور فیچر براڈکاسٹ چینلز کی طرز پر ایک نیا فیچر ‘بلٹن بورڈز’ متعارف کرانے کا آغاز کر دیا ہے۔ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر تخلیق کاروں (کریئیٹرز) اور برانڈز کو اپنے فالورز کے ساتھ براہِ راست اور یک طرفہ انداز میں معلومات اور اپ ڈیٹس شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس فیچر کی آزمائش ابتدائی طور پر منتخب صارفین کے ایک محدود گروپ کے ساتھ کی جا رہی ہے، جس میں پیپل میگزین، فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور مشہور گلوکار گروپ جوناس برادرز شامل ہیں۔
بلٹن بورڈز پر صرف تخلیق کار یا برانڈ مواد پوسٹ کر سکتے ہیں، جبکہ فالورز صرف ایموجیز کے ذریعے ردعمل دے سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے ویڈیوز، تصاویر اور متن کے مختلف انداز میں پیغامات شیئر کیے جا سکتے ہیں، جس سے مشہور شخصیات اور برانڈز اپنے فالورز کو نئی اپ ڈیٹس، پروجیکٹس یا ذاتی پیغامات پہنچا سکیں گے۔ قبل ازیں بھی ٹک ٹاک نے انسٹاگرام سٹوریز کی طرح ایک فیچر متعارف کرایا تھا جو محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a reply